کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  9 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر فائل فوٹو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 17 ہزار 798 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ ایک ہزار 856 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 41 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 130 اور ایک کروڑ54 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 291 اور 83 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 35 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 64 ہزار 495 ہے۔

برطانیہ میں 33 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 87 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 28 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 69 ہزار 949 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 73 ہزار 115 افراد متاثر اور 23 ہزار 664 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 23 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 81 ہزار 325 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store