تعلیمی اداروں کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟ وزارتِ تعلیم کا اہم اعلان جاری

اسکول فائل فوٹو اسکول

آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی منظوری کے بعد وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ آئندہ ڈھائی ماہ تک تمام تعلیمی ادارے آن لائن ہوجائیں گے۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزارت تعلیم کی جانب سےجاری بیان میں آئندہ 10 ہفتوں تک تمام تعلیمی اداروں کے آن لائن ہونے کی نوید سنائی ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طالب علموں کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سارے عمل کی نگرانی کی جائے گی اور صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے وزارت تعلیم اور صحت کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پرائمری سکولوں کے طلبہ کی کلاسیں دوپہر 3 بجے سے شروع ہوں گی اور اس کے بعد کے مراحل کے طلبہ کی کلاسیں صبح 9 سے ہوں گی جبکہ یونیوسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں جہاں پریکٹل کی ضرورت ہوگی وہاں طلبہ تمام احتیاطی تدابیر کیساتھ تعلیمی مرکز میں حاضر ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store