سلطنت عمان کے مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے

سلطنت عمان کے مرکزی بینک فائل فوٹو سلطنت عمان کے مرکزی بینک

سلطنت عمان کے مرکزی بینک نے 20، 10 اور پانچ ریال کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے۔

جدید اور روشن عمانی سلطنت کے مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کی ترسیل کا سلسلہ 11 جنوری سے شروع کردیا گیا ہے۔ نیا 20، 10، 5، 1، آدھا ریال اور سو بیسہ کے نوٹ جلد عمانی شہریوں کی پہنچ میں ہوگا۔

عمان میں اس سے قبل کرنسی کے متعدد نئے نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں حکومت عمان کی جانب سے 50 ریال کا نیا نوٹ خصوصی طور پر سلطنت کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 50 ریال کے نئے نوٹ کے سلسلے کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔

install suchtv android app on google app store