دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے، کینیڈین وزیرِ اعظم کی فرانسیسی صدر پر تنقید

کینیڈین وزیرِ اعظم فائل فوٹو کینیڈین وزیرِ اعظم

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا آزادی رائے کے اظہار کی حدود ہونی چاہیے، دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نئے فرانس میں ہونے والے حالیہ واقعات پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے ، آزادی رائے کے اظہار کی حدود ہونی چاہیے، لوگوں کی دل آزاری نہیں احترام کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن نے فرانسیسی سیاستدانوں کےطرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے استنبول پروسیس کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ باہمی احترام بڑھانے،غلط فہمی دورکرنےکیلئےبین المذاہب مکالمےکی ضرورت ہے جب کہ مذہب اور عقیدے پر امتیازی سلوک کےخطرات سےنمٹنےکیلئےاستنبول پروسیس کی حمایت کرتے ہیں۔

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر کے امام اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم مخالف کارروائیاں کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store