امریکی صدر ٹرمپ نے امیر کویت کو اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو امریکہ کے اعلیٰ کمانڈر کے درجے سے نوازا دیا۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے یہ تمغہ وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب کے دوران شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح کے حوالے کیا۔

امریکہ نے دنیا بھر میں امیر کویت کے عظیم کردار اور انتھک جدوجہد کے اعتراف میں دیا ہے۔ یہ تمغہ کئی عشروں سے کویت اور امریکہ کی منفرد تاریخی شراکت کی تاجپوشی بھی ہے۔

امیر کویت کو یہ تمغہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملک سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منانے جارہے ہیں۔

کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق امریکی صدر نے اعلی کمانڈر کے درجے کا جو عسکری تمغہ امیر کویت کو دیا ہے وہ تاریخ میں اتحادی ممالک کے صرف گیارہ رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کا تمغہ آخری بار 1991 میں دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیے

واضح رہےکہ خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

سفارتی تعلقات کے معاہدے کی تقریب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو، اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان اور بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ شریک تھے۔

امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو

'اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کےلیے مزید کئی ممالک تیار ہیں اور بہت جلد 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرلیں گے۔'

بعد ازاں امریکی صدر کی موجودگی میں اسرائیل کی جانب سے وزیراعظم نیتن یاہو جب کہ بحرین اور اماراتی وزرائے خارجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے پر بطور گواہ دستخط کیے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد

معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کے وزیر خارجہ کی تھپکی

ٹرمپ کو انتخابات جتوانے اور نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے مزید زمینوں پر قبضے کرنے اور مکانات گرانے کا اختیار دینے والے عرب حکمرانوں نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد نہ صرف ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی بلکہ بحرین کے وزیر خارجہ نے تو اپنے کندھے تھمپتھپا کر خود کو فاتح ثابت کرنے کی بھی کوشش کی۔

install suchtv android app on google app store