امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، دونوں افراد بری طرح جھلس کر ہلاک، افسوس ناک خبرجانیے

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا، زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے میں موجود دونوں افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

فائر بریگیڈ کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے طیارہ جس جگہ گرا وہاں زیادہ آبادی نہیں تھی، طیارے گرنے کے مقام پر تین گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم طیارہ گرنے کی جگہ پر کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store