ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے صدارتی انتخابات میں بھی جتوانے کی پلاننگ منظر عام پر آگئی، جانیے تفصیلات

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق چین اور روس آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں مخالف سمتوں میں کو ششیں کرنے میں مصروف ہیں۔

چین صدر ٹرمپ کو ہرانے اور روس انہیں جتوانے کے خواہشمند ہیں اوردونوں مقاصد کے حصول کیلئے مختلف طریقوں سے انتخابی نظام کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ وارننگ امریکہ کے انسدد انٹیلی جنس اور سلامتی کے مرکز کے سربراہ ولیم ایونز کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ ان کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ چین آئندہ صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کی شکست کا خواہاں ہے۔ اس کے خیال میں ان کے بارے میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ وہ کب اور کس وقت پینترا بدل لیں۔

روس کو صدر ٹرمپ سے اچھی توقعات ہیں اسلئے وہ مخالف صدارتی امیدوار جوبیڈن کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے تاکہ اسکا ٹرمپ کو فائدہ پہنچے۔ مسٹر ایونز نے مزید بتایا کہ جیسے جیسے نومبر میں صدارتی انتخاب کا وقت قریب آرہا ہے۔ بیرونی مما لک امریکی ووٹرز پر اپنا اثر بڑھا رہے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے امیدواروں کو منتخب کرانے کیلئے ان کی سوچوں کو تبدیل کیا جائے۔

یہ جا ئزہ سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے درست تسلیم کرنے سے انکار کردیااورکہا ان کا روس کیخلاف سخت موقف سب پر واضح ہے۔ اسلئے روس ان کے حق میں صدارتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

جب رپورٹرز نے اصرار کیساتھ صدرٹرمپ سے پوچھا کہ روس جوبیڈن کو ڈیموکریٹک امیدوار بننے سے روکنے کیلئے کام کر رہا ہے تو ان کا جواب تھا ”مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ دوسرے کیا کہتے ہیں یا کیا کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store