ملک کے بڑے اسپتال میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول، افسوس ناک خبر آگئی

 اسپتال میں آگ فائل فوٹو اسپتال میں آگ

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

احمد آباد کے نورنگ پورا کے شریئے ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد اسپتال کے 35 مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے۔  ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح تقریبا 3:15 بجے پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور تقریباًایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store