میچ کے دوران کوہلی سے ملنے والے مداح پر سیکیورٹی گارڈز کا تشدد، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں پہنچ گیا فائل فوٹو میچ کے دوران ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں پہنچ گیا

بھارت کے شہر بنگلورو میں رائل چیلنجرز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ کے دوران ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں پہنچ گیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے بھاگتا ہے۔

مداح کو میدان میں جاتے دیکھ کر سیکیورتی اہلکار بھی ان کے پیچھے دوڑتے ہیں لیکن مداح ویرات کوہلی کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور اسے گلے لگانے کی کوشش کرتا ہے، اس دوران کوہلی قدرے بے چین نظر آئے، تاہم انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

تاہم اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکار مداح کو حراست میں لے لیتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار مداح کو میدان سے باہر لے جاکر اسے مکے اور لاتے مارتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مداح کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

میچ کے دوران کوہلی سے ملنے کے لیے مداحوں کا یہ ردعمل نیا نہیں ہے، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران جب آسٹریلیا اور میزبان بھارتی ٹیم کے درمیان جاری تھا اس دوران تماشائیوں میں سے ایک شخص نکل کر دوڑتا ہوا پچ پر موجود بلے باز ویرات کوہلی کے قریب آگیا تھا۔

نوجوان نے کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اس دوران کوہلی قدرے بے چین نظر آئے، تاہم انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے والے نوجوان کو فلسطینی پرچم والا ماسک پہنے ہوئے تھا جب کہ اس کی ٹی شرٹ پر انگریزی میں جس کا ترجمہ ’فلطسین پر بمباری بند کرو‘ اور پشت پر’فلسطین کو آزاد کرو’ لکھا ہوا تھا۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔

جب کہ 2022 میں بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تین شائقین نے ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے اور گلے ملنے کے لیے میدان میں گھس آئے تھے۔

سیکیورٹی افسران کے ایک گروپ نے ان کا پیچھا کیا اور آخر کار نوجوانوں کو پکڑ کر میدان سے باہر لے گئے جبکہ اس تمام صورتحال سے لطف اندوز ہونے گراؤنڈ میں موجود ہجوم شور کر رہا تھا اور تالیاں بجاتے رہے۔

install suchtv android app on google app store