کورونا نے اچھے اچھوں کو سیدھا کردیا، ٹرمپ نے آخر کار بات مان ہی لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد عوامی سطح پر پہلی بار ماسک پہن لیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے والٹری ریڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا انہوں نے صحت کے شعبے سے منسلک اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صدر ٹرمپ نے دورے کے دوران پہلی مرتبہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کیا۔ وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں رہے ، وہ سمجھتےہیں کہ ماسک کے استعمال کے لئے مناسب وقت اور جگہ ہوتی ہے۔

اس سے پہلے انھوں نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

اب صدر ٹرمپ نے اپنے ہی خیالات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اسپتال میں ہوں اور کسی خاص جگہ پر جہاں آپ بہت سے سپاہیوں اور لوگوں سے مل رہے ہوں، اس صورت حال میں ماسک پہننا اچھی بات ہے۔

install suchtv android app on google app store