جہیز میں موٹر سائیکل اور ’اے سی‘ نہ دینا جرم بن گیا، سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن قتل کر دی

نئی نویلی دلہن قتل فائل فوٹو نئی نویلی دلہن قتل

بھارت میں دلہن کے گھر والوں کی جانب سے جہیز میں موٹر سائیکل اور ’اے سی‘ نہ دینا جرم بن گیا، سسرالیوں نے مبینہ طور پر نئی نویلی دلہن کو زہر دے کر مار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ بھارتی شہر رامپور میں پیش آیا، سسرال والے دلہن کو ہمیشہ جہیز کا طعنہ اور ذہنی اذیت پہنچایا کرتے تھے اور پھر اچانک لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کرکے شوہر سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ شائستہ نامی لڑکی کی شادی 4 ماہ قبل سلمان ولد رمضانی کے ساتھ ہوئی تھی، جہیز میں موٹر سائیکل اور انورٹر کی مانگ پوری نہ ہونے پر دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیے جانے کی اطلاع پڑوسوں نے دی جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور لاش کو تحویل میں لے کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store