کورونا وائرس: یورپ کی فضائی کمپنی نے 15000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

ائیر بس ہوائی کمپنی فائل فوٹو ائیر بس ہوائی کمپنی

کورونابحران کے باعث یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس نے 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ کرلیا، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، کمپنی نے 15000ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایئربس نے برطانیہ سے1700ملازمین کوفارغ کرنے کا اعلان کیا، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کورونابحران کےباعث شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے، دنیا بھرسے 15ہزار ملازمین کو اگلے سال فارغ کردیا جائے گا۔

ترجمان ایئربس کا کہنا تھا ملازمتوں میں کمی کیلئےعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایزی جیٹ نے 3ایئرپورٹس سے آپریشن بند کرنے اور 30فیصد ملازمتوں میں بھی کمی کرنے پرغور شروع کردیا ہے، ایزی جیٹ کی جانب سے5ہزارملازمین کوفارغ کیا جاسکتا ہے۔

نیوکاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساؤتھ اینڈایئرپورٹس سے آپریشن ختم کیا جائے گا، کورونا کے باعث ایئرلائن مالی مشکلات سےدوچارہے، آپریشن اورملازمتوں میں کمی موجودہ صورتحال کے باعث کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store