بھارتی وزیراعظم کو راہول گاندھی نے کیوں ’’سرینڈر مودی‘‘ قرار دیدیا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی اور وزیراعظم نریندر مودی فائل فوٹو اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی اور وزیراعظم نریندر مودی

اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں شرمناک شکست پر وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ سرینڈر مودی ‘‘ قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ سرینڈر مودی ‘‘ قرار دیا، اپنی ٹویٹ میں راہول گاندھی نے جاپان ٹائمز کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست اور ایک گاؤں پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جاپان ٹائمز کے کالم میں بھی مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے جس کی وجہ سے بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کو ناراض کر بیٹھا ہے اور خطے میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، علاوہ ازیں لداخ کے معاملے میں بھی چین سے گفت و شنید میں بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

قبل ازیں راہول گانڈھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کی معنی خیز خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی اور وزیراعظم نے مطالبہ کیا تھا کہ کہیں چھپ کر بیٹھنے سے بہتر ہے سامنے آئیں اور حقائق بتائیں۔ کیسے چین ہماری سرزمین میں داخل ہوا اور کیسے اسے ہمارے فوجی جوانوں کو قتل کرنے ہمت ہوئی۔

واضح رہے کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار مارے گئے تھے جب کہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جن میں سے 10 کو مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا تھا تاہم چین نے بھارتی فوجیوں کی گرفتاری اور رہائی کی تردید کی تھی۔

install suchtv android app on google app store