ملائیشین حکومت نے 300 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا مگر کس وجہ سے؟ اہم خبر آگئی

 ملائیشین پولیس فائل فوٹو ملائیشین پولیس

 ملائیشیا میں 300 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کئی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کورونا آپریشن کے دوران 300 سے زائد پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار پاکستانیوں میں زائدالمیعاد ویزہ،رہائشی اور ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں، زیادہ تر گرفتاریاں کولالمپور میں مینارہ سٹی،جلان مسجد انڈیا اور سمپک رنگام میں ہوئی جبکہ ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معاملے پر مکمل خاموشی ہے۔ تاہم وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے معاملے کی پیروی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آپریشن موومنٹ کنٹرول کےتحت ملائیشین پولیس، محکمہ امیگریشن اور فوج نے کوالالمپور میں مختلف مقامات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے بعد تمام عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا جبکہ زیرحراست پاکستانی شہریوں میں غیرقانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد میں سے چند کورونا وائرس کا شکار ہے ۔

install suchtv android app on google app store