جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ٹرمپ کا کورونا سے اعلان جنگ

جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ٹرمپ کا کورونا سے اعلان جنگ فائل فوٹو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ٹرمپ کا کورونا سے اعلان جنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس جنگ کو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، قربانیاں دے کر کوروناائرس پر قابو پالیں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسٹرلائزیشن کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اگلے 30 دن میں بھرپور کوشش کریں گے، کورونا کی صورت حال سے بحالی کے لیے یہ دن انتہائی اہم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی گائیڈز پر سختی سے عمل کر کے 10 لاکھ امریکیوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا مرض سے اب تک 3,165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صرف ریاست نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store