امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میرپیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور دنیا بھر میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی زیربحث آئیں۔ دونوں صدور میں تیل کی قیمتوں سے متعلق مشاورت پر اتفاق ہوا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے البتہ روس نے مہلک وائرس پر کنٹرول رکھا ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست آگیا، امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 45ہزار 131 ہوگئی۔ جبکہ وائرس کے باعث اموات 2ہزار 608 تک ریکاڑ کی گئی۔

امریکا میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1لاکھ37ہزار949 ہے۔ واضح رہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت ہرممکن اقدامات کررہا ہے تاہم اس کے باوجود اموات اور مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store