یورپی یونین ترکی سے مہاجرین پر نیا سمجھوتا کرنے کی خواہاں

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

مہاجرین کا پناہ دینے کے لیے یورپی یونین نے ترکی کے ساتھ نیا سمجھوتا کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، ترکی کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اپنی ضمانتوں پر عمل کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

یورپی یونین ترکی سے مہاجرین پر نیا سمجھوتا کرنے کی خواہاں ہے تاکہ شام، عراق، افغانستان اور دوسرے ملکوں کے تارکین وطن کے قافلوں کو روکا جاسکے،جو پناہ کے لیے یورپ آنا چاہتے ہیں۔

شمالی مشرقی شام میں جاری خانہ جنگی میں شدت آنے کے بعد لاکھوں پناہ گزینوں نے ترکی کا رخ کرلیا اور ترکی نے اٹھائیس فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہاں معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جس میں اس نے یورپی یونین کی مالی اعانت کے بدلے اپنے علاقے میں پناہ گزینوں کو روکنے کا وعدہ کیا تھا۔

ترکی کے مطابق یورپی یونین نے اپنی ضمانتوں پر عمل نہیں کیا اس وقت بھی پنتیس ہزار تارکین وطن ترکی اور یونان کی سرحد پر جمع ہیں جنہیں یونان کی افواج سختی سے روک رہی ہیں۔

یونان کے وزیر اعظم کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو ترکی کے راستے یورپی یونین میں داخل ہونے سے روکنے کا معاہدہ بظاہر کام کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔

install suchtv android app on google app store