حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ ایک حریت پسند گروپ ہے: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان فائل فوٹو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ ایک حریت پسند گروپ ہے جو اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے منتخب اراکین سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

install suchtv android app on google app store