امریکی صدارتی انتخابات، سابق نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی

امریکی صدارتی انتخابات، سابق نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی فائل فوٹو امریکی صدارتی انتخابات، سابق نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی

امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سابق نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی، مائیکل بلومبرگ بھی جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

جوبائیڈن کے حق میں دستبردار امیدواروں کی تعداد تین ہوگئی انھوں نے  نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے کےلیے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں  ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

سابق نائب صدر جوبائیڈن تیزی سے عوام میں مقبولیت پارہے ہیں، نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ بھی جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی نامزدگی کیلئے بلوم برگ کی حمایت اورمالی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے حق میں دستبردار امیدواروں کی تعداد تین ہوگئی، سپر ٹیوز ڈے پر جو بائیڈن نو اور برنی سینڈر صرف تین ریاستوں میں کامیاب ہوئے۔

جوبائیڈن کو پانچ سو چھیاسٹھ جبکہ سینیٹر برنی سینڈر کو اب تک پانچ سو ایک ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store