افغانستان کے انتخابات کے نتائج میں اشرف غنی فاتح قرار، عبداللہ عبداللہ نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا

افغانستان کے انتخابات کے نتائج میں اشرف غنی فاتح قرار، عبداللہ عبداللہ نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا فائل فوٹو افغانستان کے انتخابات کے نتائج میں اشرف غنی فاتح قرار، عبداللہ عبداللہ نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا

پانچ ماہ بعد افغانستان میں ہونے والے الیکشن کے حتمی اور سرکاری نتائج سامنے آگئے،اشرف غنی دوسری مدت کے لئے افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمشن کے سربراہ حوا عالم نورستانی نے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا،، الیکشن کمشن کے مطابق اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اشرف غنی نے 50.64 فیصد ووٹ حاصل کیے،، حتمی نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے 39.52 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔

چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے ایک بار پھر نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا  انک کہنا تھا عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والوں کی تاریخ ہی شرمندگی کا باعث ہے لہذا ہم کابل میں اپنی علیحدہ حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 28 ستمبر کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے تیکنیکی خرابی، فراڈ کے الزامات اور احتجاج کے باعث نتائج کا اعلان بار بار ملتوی ہوتا رہا۔

آئی ای سی نے دسمبر میں ابتدائی نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں اشرف غنی کو تھوڑی برتری کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن عبداللہ عبداللہ نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مکمل نتائج سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

طالبان نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی افغانستان کے صدر کی حیثیت سے قبول نہیں ۔ یہاں کے انتخابی نتائج امن مذاکرات میں خلل پیدا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store