کورونا وائرس کو مات دینے کیلئے پوری دنیا متحرک، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اہم قدم اٹھالیا۔۔۔ خوشخبری آگئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے متعلق اہم قدم اٹھایا ہے فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے متعلق اہم قدم اٹھایا ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوروناوائرس کے موذی مرض سے بچاو کیلئے بیس لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا۔

جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ چین، کمبوڈیا، لاوس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کو تقویت دینے کیلئے بیس لاکھ ڈالرز کے فنڈز مہیا کرے گا۔

جاپان کے سرکاری اخبار دی مینچی کا کہنا ہے کہ بینک کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم بیماری کی تشخیص، لیبارٹری کے آلات کی خریداری اورخصوصا دیہی علاقوں میں وبا کی روک تھام پر خرچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش قرار

واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہوبے میں سے پھیلنے والے اس وائرس نے دنیا بھرمیں خوف پھیلایا ہے۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس سے اب تک 636افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وائرس سے صرف چین میں اکتیس ہزار ایک سو اکسٹھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ دنیابھرمیں تین سو دس افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی طورپراس وائرس کا شکار افراد کی تعداد31ہزار400 ہوگئی ہے۔

چین کے علاوہ ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی دو افراد اس موذی مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store