کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش قرار

 کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش قرار فائل فوٹو کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش قرار

عالمی ادارہ صحت نے  کورونا وائرس کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش قراردیتے ہوئے  پوری چینی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی ادارہ صحت نے  کرونا وائرس  کو عالمی وبا بننے سے روکنے کےلئے جو بہادرانہ اقدامات چین نے اٹھائےانھیں مثالی قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے چین کے ان اقدامات کی تعریف کی جن کی مددسے مہلک کورونا وائرس کو وسیع تر عالمی بحران بننے سے روکا جا رہاہے۔

دریں اثنا عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ چین نے اس وائرسکے مرکز، ووہان، میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ اس کے پھیلاؤ کوروکنے کا ایک اچھا طریقہ ہیں۔

یہ تعریف ایسے وقت میں کی گئی جب چینمیں حکام پر اس وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ اس وائرس کےپھیلاؤ کو ابتدائی سطح اچھے انداز میں کنٹرول نہیں کر سکا۔

ڈبلیو ایچ اونے بے بنیاد افواہوں کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store