کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، امریکی محکمہ خارجہ کا بھی اہم بیان آ گیا

مہلک وائرس کورونا نے چین میں 56 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا فائل فوٹو مہلک وائرس کورونا نے چین میں 56 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

مہلک وائرس کورونا نے چین میں 56 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا، امریکی محکمہ خارجہ نے چین میں مقیم امریکی شہریوں کو جلد چین سے نکلنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوریا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 56 تک جاپہنچی ہے، فرانس میں بھی 3 کیس رپورٹ ہوئے۔

چینی حکام کی جانب سے 2 ہزار سے زائد افراد میں اس ہلاکت خیز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کو چین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کےلیےخصوصی پرواز کا انتظام کیا جارہا ہے، ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔

چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11 ممالک متاثر ہوچکے ہیں، کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 946 سے زائد ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک ترین کورونا وائرس کے جنم لینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ یہ وائرس چمگادڑ کا سوپ پینے، سانپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا۔

 

install suchtv android app on google app store