برطانیہ کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھالیا۔ مانچسٹر سے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد افضل خان نے اردو میں حلف اٹھایا۔ محمد افضل کا کہناہے کہ مانچسٹر میں دو سو زبانیں بولی جاتی ہیں،اور انہیں اردو میں حلف اٹھانے پر فخر ہے۔
پاکستانی نزاد اکسٹھ سال کے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے حلف برداری کے بعد میڈیا کو بتایاکہ ان کے حلقے میں دو سو زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اور آج انہوں نے کثیر زبانیں بولی جانے والے حلقے کی نمائندگی۔محمد افضل اس سے پہلے بھی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔
One #Pakistan origin #British member of parliament Afzal Khan takes oath in #Urdu which is not possible in #SouthAfrica because local hate foreigners pic.twitter.com/UGgcpPb9QT
— Zia ul-Haq (@aabtu) December 18, 2019
