برطانوی شہزادی بلآخر منظر عام پر آگئیں

ویلز کی شہزادی کیتھرین فائل فوٹو ویلز کی شہزادی کیتھرین

ویلز کی شہزادی کیتھرین، کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں جب انہوں نے ہفتے کو کنگ چارلس III کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر لندن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے ہفتے کو پریڈ دیکھنے کے لیے اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک سرکاری گاڑی میں سفر کیا۔

42 سالہ مستقبل کی ملکہ اس کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئیں اور انہوں نے وہاں سے نیچے موجود پرجوش عوام کی حوصلہ افزائی کی جو تقریب دیکھنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی شہزدی نے تقریبا 3 ماہ قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی کیمو تھیراپی چل رہی ہے، انہیں پچھلے سال کرسمس ڈے سروس کے بعد سے کسی عوامی اجتماعات میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

جمعہ کی شام کے ایک بیان میں کیٹ مدلٹن نے کہا تھا کہ ان کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے جو کہ مزید کئی ماہ تک جاری رہے گا، شہزادی نے مزید بتایا میں اس ہفتے کے آخر میں اپنے خاندان کے ساتھ کنگز برتھ ڈے پریڈ میں شرکت کی منتظر ہوں اور موسم گرما میں کچھ عوامی مصروفیات میں شامل ہونے کی امید کر رہی ہوں۔

کیٹ مڈلٹن کے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان اس انکشاف کے چند ہفتوں بعد ہوا جب ان کے سسر اور برطانوی سربراہ مملکت چارلس میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم یہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے کہ انہیں کس قسم کا کینسر ہے۔

75 سالہ چارلس کو اپریل میں ڈاکٹروں کی جانب سے عوامی فرائض دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی تھی، ان کی پہلی مصروفیت لندن کے کینسر کے علاج کے مرکز میں عملے اور مریضوں سے ملاقات تھی، اس ماہ کے شروع میں، انہوں نے شمالی فرانس میں ڈی ڈے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقریبات میں بھی شرکت کی۔

تاہم، پچھلے سالوں کے برعکس جب انہوں نے ’ٹروپنگ دی کلر‘ میں گھوڑے پر سوار ہوکر فوجیوں کا معائنہ کیا تھا، اس بار شہزادہ چارلس نے ملکہ کیملا کے ساتھ ملٹری ریگالیا میں ایک گاڑی سے حصہ لیا، ان کے بڑے بیٹے اور وارث 41 سالہ شہزادہ ولیم فوجی وردی میں گھوڑے پر سوار تھے، جبکہ کیٹ مڈلٹن کو سفید لباس اور ٹوپی پہنے ہوئے، پریڈ سے پہلے ولیم اور ان کے بچوں 10 سالہ پرنس جارج، 9 سالہ شہزادی شارلٹ، اور 6 سالہ شہزادہ لوئس کے ساتھ محل میں کار کے ذریعے پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store