بھارت میں تیز رفتاری کا بھیانک انجام، آنکھوں دیکھا حال اس خبر میں

بھارت میں تیز رفتار کار فلائی اوور سے نیچے لوگوں پر جا گری فائل فوٹو بھارت میں تیز رفتار کار فلائی اوور سے نیچے لوگوں پر جا گری

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں تیز رفتار کار حال میں بنے فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا کر فضا میں اُڑتی ہوئی نیچے کھڑے لوگوں پر جا گری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک نئے فلائی اوور پر سبک رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر پہلے حفاظتی دیوار سے ٹکرائی اور پھر میں فضا میں اُڑتے ہوئے نیچے آگری۔

کار نیچے سڑک پر گرنے کے بعد دوبارہ اچھلی اورقریبی درخت سے اتنی طاقت سے ٹکرائی کہ درخت زمین بوس ہو گیا۔ درخت کے سائے میں کھڑے بس کے منتظر مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی جن میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔ 

حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہولناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرائیور کی غیر ذمہ داری کو حادثے کی وجہ قرار دیا وہیں فلائی اوور کے ڈیزائن کے پر بھی سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔ اس فلائی اوور میں چند دنوں میں گاڑی نیچے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 

install suchtv android app on google app store