بھارت بلے باز کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

بھارت کے ابھرتے ہوئے کرکٹر اور دہلی کیپیٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پوریل فائل فوٹو بھارت کے ابھرتے ہوئے کرکٹر اور دہلی کیپیٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پوریل

بھارت کے ابھرتے ہوئے کرکٹر اور دہلی کیپیٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پوریل کے خلاف ریپ، بلیک میلنگ اور نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکی کے الزامات پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سوگتا بھٹاچاریہ نے 14 جولائی کو سماعت کے دوران پولیس کو ہدایت دی کہ ابھیشیک پوریل اور ایک دوسرے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ ان کے تمام الیکٹرانک آلات بھی ضبط کیے جائیں تاکہ مبینہ طور پر موجود قابلِ اعتراض مواد مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ مقدمہ جون 2026 میں اس وقت درج ہوا جب ایک میڈیکل طالبہ اپنی والدہ کے ہمراہ موگرا پولیس اسٹیشن (ہوگھلی، مغربی بنگال) پہنچی اور شکایت درج کرائی۔

شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے ابھیشیک پوریل کے ساتھ تعلق میں تھی اور ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جون میں اس پر تشدد کیا گیا اور اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے ملزم کی بات نہ مانی تو اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلا دی جائیں گی۔

پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 346/2026 کے تحت درج کر لیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق مقدمے میں بھارت کے نئے فوجداری قانون بھارتیہ نیائے سنہیتا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل ہیں، جن میں کئی الزامات ناقابلِ ضمانت ہیں۔

دوسری جانب ابھیشیک پوریل نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابتدا ہی سے خود کو بے قصور قرار دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد وہ الزامات کا تفصیلی جواب دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں کرکٹ میں ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اس معاملے کو غیر معمولی توجہ مل رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store