امریکی فورسز کا عراق میں داعش کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا نےعراق میں داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے جزیرے پر حملے کا دعوی کیا ہے فائل فوٹو امریکا نےعراق میں داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے جزیرے پر حملے کا دعوی کیا ہے

امریکا نےعراق میں داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے جزیرے پر حملے کا دعوی کیا ہے۔ امریکا کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے داعش کےٹھکانوں پرچھتیس ہزار کلو وزنی بارودی حملے کیے۔

امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پراسی ہزار پاونڈ وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نے عراقی صوبے صلادین میں واقع جزیرے قانوس پر قائم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکی اتحاد کے اس آپریشن میں 80 ہزار پاونڈ بارود استعمال کیا گیا۔

اس آپریشن میں داعش کےخلاف امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس موقع پر اسپیشل ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نےکہا کہ اس حطے میں امن قائم کرنے کے لیے امریکا اور اتحادی فورسز کام کررہی ہیں ۔ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر اس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس غیرمعمولی بمباری سے شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ سمجھے جانے والے جزیرےپر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store