کس ملک نے قطر میں ملٹری ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا؟ جان کر آپ کے بھی اوسان خطا ہو جائیں گے

 قطر میں ملٹری ہوائی اڈے کی تعمیر فائل فوٹو قطر میں ملٹری ہوائی اڈے کی تعمیر

ترکی نے خلیجی ریاست قطر میں ایک نئے فوجی اڈے کی تعمیر شروع کی ہے۔ ترک اخبارحریت کے مطابق دوحہ کی منظوری کے بعد انقرہ نے قطر میں نئے فوجی اڈے پر کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نئے فوجی اڈے کے قیام سے قطر میں ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جلد ہی ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر اس کا افتتاح کریں گے۔ ترک خاتون صحافی ھند فرات نے اخبار میں شائع اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ترکی قطر میں اپنے سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کیلئےکوشاں ہے۔ طارق بن زیاد چھاﺅنی ترک صحافی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اس نے دوحہ کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے ترک حکام سے طارق بن زیاد چھاﺅنی میں ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ اور بری فوج کے چیف کرنل مصطفیٰ ایدن سے بھی ملاقات ہوئی۔

install suchtv android app on google app store