کینیڈین وزیراعظم جسٹن ہر ایک تہوار پر سب سے آگے

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائل فوٹو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات دیکھنے میں آئے، سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں نے عید پر اپنے رشتہ داروں اور احباب سے ملنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے جب کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی کو مبارک باد کے ساتھ عید کا خصوصی پیغام بھی دیا۔

فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، جاپان، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحی منائی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والے نمازعید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

install suchtv android app on google app store