امریکا کو اسکی زبان میں جواب دیا جائے گا: روس

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن

جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کے خاتمے کے بعد امریکا اور روس کے مابین پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا معاہدہ ختم ہونے کے بعد جیسے ہتھیار بنائے گا ہم بھی ایسے ہی ہتھیار تیار کریں گے۔

سابق امریکی صدرریگن نے 8 دسمبر 1987ء کو وائٹ ہاؤس میں سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گوربا چوف کے ساتھ ’’ درمیانے رینج کے نیوکلیئر میزائل کی بندش کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 500 سے 5500 کلومیٹر تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کوختم کردیا تھا جسکے بعد روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو اسکے انداز میں جواب دیا جائے گا،،روس بھی امریکا کی طرح کے ہتھیار تیار کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے معاہدے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری جنگ کے خلاف ایک اہم پیش رفت کا اختتام ہوگیا جس سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگا اور خطرناک ہتھیاروں کی تیاری کی نہ رکنے والی دوڑ شروع ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store