تیس لاکھ درہم کی ڈکیتی۔۔۔ ملزم گرفتار

ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار فائل فوٹو ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

دبئی پولیس نے تیس لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث چار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر سات ڈاکوؤں کو دو افراد کے اغوا اور اُن سے تیس لاکھ درہم لُوٹنے کے جُرم میں تین تین سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔ ان میں سے دو مجرم ایسے بھی تھے جنہوں نے متاثرہ افراد کے سامنے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے انہیں اغوا کرنے کے بعد اُن سے رقم لُوٹی تھی۔

استغاثہ کے مطابق 39 سالہ اماراتی اور 38 سالہ شامی باشندے نے جو کہ ایک گاڑی میں سوار تھے، انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کو نائف کے علاقے میں روکا اور اُن سے کہا کہ ان کے خلاف ابو ظہبی کے بنی یاس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ یہ جعلی پولیس اہلکار انہیں جبلِ علی کے علاقے میں لے گئے جہاں ان کے چار پاکستانی ساتھی اور ایک افغانی ساتھی بھی موجود تھا۔

جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے رہے۔ ان دھوکے بازوں نے پاکستانی متاثرین کے پاس موجود تیس لاکھ درہم کی رقم یہ کہہ کر رکھ لی ، کہ چونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس لیے ان کی یہ رقم ضبط کر لی جائے گی۔ رقم لوٹنے کے بعد یہ لوگ جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ پاکستانی ابو ظہبی کے بنی یاس پولیس اسٹیشن گئے تو انہیں وہاں سے پتا چلا کہ ان کے خلاف کوئی بھی کیس درج نہیں ہے۔ جس پر انہیں اندازہ ہو گیا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔دونوں پاکستانیوں نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کرا دی۔ آخر کار پولیس نے اس واردات میں ملوث تمام افراد کو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر گرفتار کر لیا۔

install suchtv android app on google app store