امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کو بھر پور انداز میں روکنے کی کوشش کریں گے: روس

امریکا کی بار بار ایران سے چھیڑ چھاڑ اور تعصب پسندانہ اقدامات پر روس نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے کا واضح اعلان کر دیا۔ فائل فوٹو امریکا کی بار بار ایران سے چھیڑ چھاڑ اور تعصب پسندانہ اقدامات پر روس نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے کا واضح اعلان کر دیا۔

امریکا کی ایران کیخلاف ریشہ دوانیوں پر روس میدان میں آ گیا۔ روس نے کھل کر ایران کی حمایت کا بڑا اعلان کر ڈالا۔ روسی حکام نے علی الا علان کہا ہے کہ امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کو بھر پور انداز میں روکنے کی کوشش کریں گے۔

امریکا کی بار بار ایران سے چھیڑ چھاڑ اور تعصب پسندانہ اقدامات پر روس نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے کا واضح اعلان کر دیا۔

روسی حکام نے امریکا کی ایران پر پابندیوں کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ روس پابندیوں کے معاملے پر ایران کا ہر ممکنہ ساتھ دے گا۔ 

روسی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کی کوشش کریں گے۔

ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ روسی نائب وزیرخارجہ ہوئے امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کو غیرقانونی بھی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا ، روس نے واشنگٹن کو ایسی پابندیاں لگانے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ نکالنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store