ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ صدارت کے لئے انتخابی مہم کا آغاز، مخالفین کا شدید احتجاج

ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ صدارت کے لئے انتخابی مہم کا آغاز، مخالفین کا شدید احتجاج فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ صدارت کے لئے انتخابی مہم کا آغاز، مخالفین کا شدید احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارتی دنگل کے اکھاڑے میں اتر گئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوسرے دور صدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے منصب کےحصول کیلئے فلوریڈا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

فلوریڈا سے انتخابی مہم سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا صدارت کی پہلی مدت میں کچھ اہداف حاصل کئے ہیں، دوسری مدت میں وہ اپنے تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنائیں گے،جو دو ہزار بیس تک مکمل ہوجائےگی۔ صدر ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ امریکامیں بیروزگاری کی شرح ماضی کےمقابلےمیں اب کم ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر فلوریڈا میں مخالفین نے احتجاج کیا ، انہوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جس پر ٹرمپ کو مسترد کرنے کے نعرے درج تھے۔

install suchtv android app on google app store