عمان آئل ٹینکرز پر حملے: امریکا کا ایران مخالف پروپیگنڈا ناکام

ایرانی صدر حسن روحانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ایرانی صدر حسن روحانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عمان کے آئل ٹینکرز پر حملوں پر امریکا کا ایران مخالف پروپیگنڈا ناکام ہو گیا۔ روس اور چین بھی ایران کے حق میں میدان میں آ گئے۔ روسی حکام نے امریکا کو ایران پر الزام تراشی سے باز رہنے کی تنبہیہ کر دی۔ چین نے بھی امریکی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایک بار پھر ایران کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ ایرانی موقف کی تائید کرتے ہوئے روس بھی میدان میں آ گیا۔

روس کی جانب سے امریکا کو سخت تنبہیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا آئل ٹینکرز پر حملوں میں جلد بازی میں بیان بازی سے گریز کرے اور ایران کو خواہ مخواہ مت گھسیٹے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا بلا وجہ الزام تراشی نہ کرے۔ روس نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے

دوسری جانب چین نے بھی امریکا کی خطے میں شر انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین کو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ عمان آئل ٹینکرز پر مشتبہ حملوں کے بعد امریکا نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایران پر بلاوجہ کی الزام تراشی شروع کر رکھی تھی۔ جس پر اسے اب ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store