نیٹو کے فضائی حملے میں 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک

 نیٹو کے فضائی حملے میں 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے فائل فوٹو نیٹو کے فضائی حملے میں 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت میں طالبان سے جھڑپوں کے دوران نیٹو کے فضائی حملے میں غلطی سے 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان نے کہا کہ لشکر گاہ شہر کے باہر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فضائی حملہ ہلمند-قندھار ہائی وے کے علاقے نہر سراج میں نیٹو کے ریزولیٹ سپورٹ مشن فورس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

کابل میں موجود امریکی فوج کی جانب سے مذکورہ حملے سے متعلق فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ہلمند کے گورنر محمد یٰسین نے کہا کہ فضائی حملے کی تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب طالبان کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ امریکی فورسز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مارچ میں افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں طالبان کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل افغان طالبان نے صوبہ قندوز میں قائم آرمی بیس پر حملہ کرکے 26 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے بعد امریکا اور طالبان امن عمل کے لیے براہ راست مذاکرات کررہے ہیں جس کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور امریکی نمائندہ خصوصی کے درمیان مذاکرات کا حالیہ دور رواں ماہ کے آغاز میں ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store