نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' کے لفظ کا اضافہ کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' کے لفظ کا اضافہ کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں نام سے پہلے چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 'چوکیدار نریندر مودی' لکھا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں کہا کہ 'میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے'۔

 

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہورہے ہیں جس کے لیے ملک بھر میں انتخابی جلسے جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو 'چور چوکیدار' قرار دیا جارہا ہے۔

کانگریس نے بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیارے 'رافیل' کے معاہدے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے اور یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

install suchtv android app on google app store