سعودی عرب کا یمن کیلئے 50 کروڑ ڈالرز کی انسانی امداد کا اعلان

 اقوام متحدہ فائل فوٹو اقوام متحدہ

سعودی عرب نے یمن کے لئے پچاس کروڑ ڈالرز کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان جنیوا میں اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں کیا گیا۔

جہاں عالمی ادارے نے رواں سال یمن کے لئے چار ارب ڈالر کی انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

اُدھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ چھ ماہ کے عرصے میں پہلی مرتبہ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store