ٹرمپ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے دیا

جان برینن فائل فوٹو جان برینن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کربلیک لسٹ کیا ہے، جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہوگی۔

سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔

 جان برینن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے۔

اس کے پیچھےسیاسی محرکات ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store