روس فلسطینی قوم کے جذبات کی قدر کرتا ہے: رگئی لاروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

روس نے بھی مسئلہ فلسطین کےلئے حل کے لئے اپنی کوشش شرو ع کردیں ہیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل بات چیت اور مذاکرات سے چاہتے ہیں۔

روس کے عالمی امور میں اہم کردار سے موجودہ حالات میں انکار ممکن نہیں جسکی واضح مثال شام بحران کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔ شام بحران کے بعد اب روس نے مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے ابتدائی بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی مندوب نے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یعلون اوشبیز، قومی سلامتی کے وائس چیئرمین ارنا میزراحی، تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور روس پر مشتمل گروپ چار کے مندوبین بھی موجود تھے۔ماسکو میں عرب سفارت کاروں سے ملاقاتوں کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کے خطرات پر خبردار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس القدس کے معاملے میں فلسطینی قوم کے جذبات کو سمجھتا اور ان کی قدر کرتا ہے۔فلسطینیوں نے کچھ حاصل نہ کرنے کے باوجود اپنے موقف میں پسپائی اختیار کی ہے۔

وہ اسرائیل کے ساتھ غیر مشروط براہ راست بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔روس دونوں فریقوں کو بات چیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store