امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی فائل فوٹو امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، الاسکا اور برٹش کولمبیا سمیت امریکا کے دیگرساحلی علاقوں کےلیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store