فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فائل فوٹو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت برطانیہ نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی اعلان مسترد کردیا جب کہ امریکی فیصلے کے خلاف کل سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم ممالک سمیت یورپی یونین اور برطانیہ میں بھی تشویش پائی جاتی ہے جب کہ فرانس سمیت 8 ممالک نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

فرانس نے کی درخواست پر بلائے جانے والے اجلاس کی حمایت برطانیہ، سوئیڈن، اٹلی، مصر، سینیگال، بولیویا اور یوراگوئے نے کی۔برطانوی وزیراعظم ٹریسامے نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام امن عمل میں مددگار نہیں ہوگا۔

مزید جانئیے: او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

سیکیورٹی کونسل کےرکن دیگر کئی ممالک نے بھی امریکا کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ امریکا کے کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store