او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

 او آئی سی اجلاس فائل فوٹو او آئی سی اجلاس

بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے پر عرب لیگ نے اپنا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کرلیاہے جبکہ او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس تیرہ دسمبر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔

عرب لیگ کا اجلاس فلسطین اور اردن کی درخواست پر قاہرہ میں منعقد ہوگا جس کے دوران امریکا کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوغان نے بھی اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں طلب کرلیا۔

صدر ایردوغان نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو انکا ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردے گا

یہ بھی پڑھیں: امریکی فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل

ادھر فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔

فلیسطین لبریشن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا ہے۔

مزید جانئیے: ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں: حماس

پی ایل او کے مذاکرات نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store