عراقی دارالحکومت میں 2 خودکش حملے، 17 افراد جاں بحق

 عراقی دارالحکومت میں 2 خودکش حملے فائل فوٹو عراقی دارالحکومت میں 2 خودکش حملے

عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد بغدادی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

install suchtv android app on google app store