امریکی صدر کے شمالی کوریا کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاون ریاست قراردے دیا ہے،،،انکا کہنا ہے کہ بہت جلد کم جونگ ان کے جوہری ہتھیاروں کو بھی بلیک لسٹ قرار دیے دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا، کئی برس قبل ہونا چاہیے تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے دنیا کو جوہری تباہی کی دھمکیوں سمیت دوسروں کی سرزمین پر سیاسی قتل کر کے مسلسل عالمی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے تو ہمارے خیالات اوٹو وارمبر اور شمالی کوریا کی جارحیت سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کا خیال ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاون دہشت گرد کا درجہ دینے کے علاوہ امریکا، پیانگ یانگ کو جوہری میزائل پروگرام سے دستبردار کروانے کے لیے دیگر پابندیوں کی تیاری کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ قانون، شمالی کوریا پر اضافی اور بھاری پابندیوں کا اعلان کرے گا۔امریکی صدر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اگلے دو ہفتوں میں ہوگا اور اعلیٰ سطح کی پابندیاں ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ کم جونگ کی حکومت کو عالمی بلیسٹک میزائل کی صلاحیت کو امریکی شہروں تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store