امریکا ایران معاہدہ: اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں: روس

امریکا ایران معاہدہ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا فائل فوٹو امریکا ایران معاہدہ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

روسی حکومت اور میڈیا نے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ امید ہے پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدے کیلئے دستخط کہیں بھی ہوں پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔ معاہدے کا سارا کریڈٹ پاکستان کو ہی جاتا ہے۔

روسی جریدے آر ٹی کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت امریکا اور ایران دشمنی اور جنگ کے خاتمے تک پہنچے ہیں،ٹاس کے مطابق امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان معاشی ترقی کے لیے پُرامید اور پُرعزم ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی دیگر قیادت بطور ثالث اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق معاہدے سے پاکستان کی عالمی ساکھ مستحکم ہوئی اور وہ نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔

install suchtv android app on google app store