روس کی سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ روس مشرق وسطیٰ کی صورتحال سنبھالنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اوپیک پلس کا باہمی تعاون تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان مزید شراکت داری اور تعاون کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کا تعاون عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام اور معاونت کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store