ہم نے آبنائے ہرمز میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی، ناکہ بندی امریکا نے مسلط کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی فائل فوٹو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی، ناکہ بندی امریکا نے مسلط کی ہے۔ عباس عراقچی نےکہا کہ مجھے امید ہےکہ یہ صورتحال امریکا کی جانب سے عائد کی گئی اس غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔

نئی دہلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت آبنائے ہرمز سب سے زیادہ امریکی جارحیت اور اس پر عائد کی گئی ناکہ بندی سے متاثر ہو رہی ہے، ہماری نظر میں آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے، تاہم انہیں ہماری بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

عباس عراقچی نےکہا کہ مجھے امید ہےکہ یہ صورتحال امریکا کی جانب سے عائد کی گئی اس غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store