سجدِ نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کردی گئی، جہاں سے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مسجدِ نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے، جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
رمضان کے بابرکت کے پہلے عشرے میں دس لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضۂ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، معذور افراد کے لیے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جس سے استفادہ کرتے ہوئے چھبیس ہزار معذور افراد نے بھی روضۂ رسول پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔