اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر گفتگو میں فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اماراتی صدر اور سعودی ولی عہد نے گفتگوکے دوران ایرانی حملوں کو عرب خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
